نئی دہلی11فروری(ایس اونیوزآئی این ایس انڈیا)آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈنے کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت کی خبروں کوواضح الفاظ میں مستردکیاہے۔اس نے کہاہے کہ کسی کی کسی پارٹی سے ذاتی وابستگی سے یاحمایت سے، بورڈکاکوئی لینادینانہیں ہے ،و ہ اس کاذاتی عمل ہے ۔اورنہ یہ اس کے دائرۂ کارمیں داخل ہے۔دراصل دیررات بورڈکے رکن کمال فاروقی نے بی ایس پی کی حمایت کااعلان کیاتھاجس کے بعد’آج تک نیوزچینل‘ نے یہ خبرچلادی کہ آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈنے بی ایس پی کوحمایت دی ہے۔بورڈکے جنرل سکریٹری مولانامحمدولی رحمانی نے فوری طورپردیررات واضح کیاکہ بورڈ،کسی پارٹی کی حمایت نہیں کرتاہے۔علاوہ ازیں بورڈنے پی ٹی آئی اوردیگرنیوزایجنسیوں کوبھی مطلع کیاہے کہ کمال فاروقی کی حمایت،بورڈکی حمایت نہیں ہے۔وہ ان کاذاتی عمل ہے۔بورڈسے اسے جوڑکرنہ دیکھاجائے۔مسلم پرسنل لاء بورڈنے کسی پارٹی کی حمایت کاکوئی اعلان نہیں کیاہے۔اس کے بعدہی آج تک چینل نے اس خبرکوہٹایااورجوافواہ پھیل رہی تھی ،وہ رک گئی۔